ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پھر رلانے لگی پیاز، ٹماٹر کی قیمت بھی آسمان پر ، ترقی کا نیا دور

پھر رلانے لگی پیاز، ٹماٹر کی قیمت بھی آسمان پر ، ترقی کا نیا دور

Thu, 30 Nov 2017 11:29:27    S.O. News Service

نئی دہلی29؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پیاز کی قیمت ایک بار پھر50روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہے۔ ٹماٹرکا حال تو اور بھی بدتر ہے۔یہ حالت صرف دہلی میں نہیں، ملک کے کئی بڑے شہروں میں ہے۔دہلی میں واقع اوکھلا منڈی میں پیاز کاروباری مایوس ہیں۔ تھوک میں قیمت 50 سے تجاوز کرگئی ہے خردہ میں 60-65روپے تجاوز کر گئی ہے۔خوراک کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 28نومبر کو ملک کے 27 اہم شہروں میں خردہ مارکیٹ میں پیاز 50روپے فی کلو سے زیادہ فروخت ہو رہا تھا۔سری نگر میں پیاز کی قیمت 70 روپے کلو، جبکہ اذول میں بھی 70روپے، شملہ میں 64روپے اور گورکھپور میں 60روپے ہے۔دہلی کی اوکھلا منڈی میں پیاز کی تجارت کرنے والے محمد عمران کہتے ہیں، سامان کی سپلائی نصف سے زیادہ گھٹ چکی ہے کیونکہ اس سال پیداوار کم ہوئی ہے۔

اوکھلا منڈی میں راجستھان سے آئے پیاز کسان ریشم کہتے ہیں کہ پیاز کی کاشت بحران میں ہے۔کسانوں کو ضرورت کے مطابق پانی نہیں مل پا رہا ہے اور جنتا خرچ کسان کو کرنا پڑتا ہے اتنی کمائی نہیں ہو پا رہی ہے کیونکہ پیاز کی صحیح قیمت انہیں نہیں مل پا رہی ہے۔یہی حال ٹماٹر کا بھی ہے۔قومی دارالحکومت علاقہ کے کچھ علاقوں میں ٹماٹر 80روپے کلو تک جا چکا ہے۔ خوراک کی وزارت کے مطابق ملک کے 44 اہم شہروں میں ٹماٹر 50 روپے کلو سے اوپر ہے۔ 28 نومبر کو سری نگر میں ٹماٹر 70 روپے کلو، شملہ اور امرتسر میں بھی 70 روپے اور جموں میں 60روپے کلو فروخت ہو رہا تھا۔ٹماٹر تاجر محمد ادریس کہتے ہیں کہ بارش کی وجہ سے مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں ٹماٹر کی فصل خراب ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اوکھلا منڈی میں ٹماٹر کی سپلائی کافی کم ہوگئی ہے۔اب حالات سے نمٹنے کے لئے کھانا وزارت نے مہاراشٹر سے 10 ہزار ٹن ٹماٹر منگانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔منگل کو صارفین امور کے سیکرٹری اویناش شریواستو نے مہاراشٹر کے سکریٹری سے بات کر رسمی طور پر اس بارے میں پہل کی ہے۔


Share: